پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

ماں كے دودھ كى ممانعت

ماں کے دودھ کى ممانعت

چند مواقع ایسے ہیں کہ جہاں بچہ ماں کے دودھ سے محروم ہو جاتا ہے _

1_ اس صورت مین کہ جب ماں کسى متعدى مرض میں مبتلا ہو مثلاٹى _ بى و غیر ہ

2_ جب ماں کسى خطر ناک بیمارى میں مبتلا ہو مثلا دل کى بیمارى _ اور ڈاکٹر اسے دودھ دینے سے منع کردے _

3_ جب ماں پاگل پن یا مرگى کے مر ض میں مبتلا ہو _

4_ جب ماں خون کى شدسد کمى کا شکار ہو ادر دودھ دینا اس کے لیے باعث ضرر ہو _

5_ جب ماں شراب یامنشیات کى عادى ہو کیونکہ ان کاز ہر دودھ مین داخل ہو جاتا ہے اور بچے کو بھى مسموم کردیتا ہے _

ایسے مواقع پر کہ جب دودھ دینا ماںکے لئے باعث ضرر ہو یا بچے کو بیمارى میں مبتلا کردے یا اسے مسوم کرود ے تو چاہیے کہ بچے کو ماں کا دودھ نہ پلا یا جائے اور کسى دوسرے طریقے سے اس کو غذا فراہم کى جائے _ اگر دودھ پلانے والى عورت جاملہ ہو جائے تو وہ بتدریج اپنے بچے کا دودھ روک سکتى ہے اور اسے کوى اور خوراک دے سکتى ہے _