پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

انبياء كى كاميابي

انبیاء کى کامیابی

جلالی: روایات میں مہدى موعود (عج) کى جو تعریف و توصیف وارد ہوئی ہیں ان کے اعتبار سے تو آپ(ع) تمام انبیاء یہاں تک رسول اسلام (ع) سے بھى افضل و اکمل ہیں کیونکہ معاشرہ انسانى کى اصلاح کرنے ، توحید کى عالمى حکومت کى تاسیس کرنے اور انسانوں کے درمیان خدا کے احکام و قوانین کو جارى کرنے عدالت عمومى کے قائم کرنے اور ظلم و ستم کو مٹانے میں ان میں سے کوئی بھى کامیباب نہیں ہوا ہے _ اس سلسلہ میں صرف مہدى موعود ہى کامیاب ہوں گے بس_

ہوشیار: اصلاح بشر اور خدا کے قوانین کا مکمل اجراء تمام انبیاء کا مقصد تھا ان خدائی نمائندوں میں سے ہر ایک نے اپنے زمانہ کى فکرى استعداد کے مطابق اس مقصد کے حصول کیلئے کوشش کى اور انسان کو اس مقصد سے قریب کیا _ اگر ان کى فداکارى و کوشش نہ ہوتى تو حکومت توحید کیلئے ہرگز زمین ہموار نہ ہوتى پس اس عظیم مقصد میں سارے انبیاء شریک ہیں ، مہدى موعود کى کامیابى کو تمام خدا پرستوں اور انبیاء کى کامیابى تصور کرنا چاہئے _ آ پ کى کامیابى کوئی فردى کامیابى نہیں ہے بلکہ آپ کى محیر العقول طاقت کے ذریعہ حق باطل پر کامیاب ہوگا _ دین دارى بے دینى پر چھا جائے گى اور گزشتہ انبیاء کے و عدول کو عملى جامہ پہنایا جائے گا اور ان کا مقصد پورا ہوگا _

مہدى موعود کى کامیابى در حقیقت آدم و شیث ، نوح و ابراہیم ، موسى و عیسى اور حضرت محمد (ص) اور تمام انبیاء کى کامیابى ہے _ انہوں نے اپنى فداکارى سے راستہ ہموار کیا ہے اور انسان کے مزاج کو کسى حد تک آمادہ کیا ہے _ منصوبہ سازى اور مبارزہ کا آغاز انبیاء ہى سے ہواہے اور اپنى نوبت میں ان میں سے ہر ایک نے بشر کے دینى افکار کى سطح کو بلند کیا ہے یہاں تک پیغمبر اسلام کى نوبت آئی تو آپ نے اس عالمى انقلاب کا مکمل نقشہ اور پروگرام مرتب کیا اور ائمہ اطہار کى تحویل میں دیدیا _ اس سلسلہ میں آپ نے اور آپ کے جانشینوں نے بہت کوششیں کى ہیں اور بہت سى مشکلیں برداشت کى ہیں _ سالہا سال گزرتے جائیں اور دنیا میں بہت سے انقلابات رونما ہوجائیں تب جاکر انسان کے مزاج میں توحید کى حکومت قبول کرنے کى استعداد و لیاقت پیدا ہوگى _ اور اس وقت کفر و بے دینى کا محاذ مہدى موعود کى سپاہ کے ذریعہ فتح ہوگا اور بشریت کى امید برآئے گى _

اس بناپر مہدى موعود پیغمبر اسلام بلکہ تمام انبیاء کے منصوبوں کو عملى جامہ پہنانے والے ہیں اور آپ کى کامیابى سارے آسمانى مذاہب کى کامیابى ہے _ خدا نے زبور میں حضرت داؤد سے کامیابى عطا کرنے کا وعدہ کیا ہے اور حضرت مہدى کا شان میں نازل ہونے والى آیتوٹ میں سے ایک میں فرماتا ہے _ ہم نے زبور میں لکھدیا ہے کہ ہم اپنے صالح وشائستہ بندوں کو زمین کا وارث بنائیں گے _ (1)


1_ انبیاء/205_