پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

حضرت قائم كے نام پر كھڑا ہونا

حضرت قائم کے نام پر کھڑا ہونا

جلالى جیسا کہ آپ کو معلوم ہے لوگوں کے در میان یہ رسم ہے کہ وہ لفظ قائم سن کر کھڑے ہوجائے ہیں اس عمل کا کوئی مدرک ہے یا نہیں ؟

ہوشیار: یہ طریقہ دنیا کے تمام شیعوں میں رائج تھا اور ہے _ منقول ہے کہ خراسان کى ایک مجلس میں امام رضا(ع) تشریف فرماتھے کہ لفظ قائم زبان پر آیا تو آپ کھڑے ہوئے اپنے دست مبارک کو سر پر رکھا اور فرمایا :

اللہم عجّل فرجہ و سحّل مخرجہ (1)

امام جعفر صادق (ع) کے زمانہ میں بھى یہ طریقہ رائج تھا عرض کیا گیا قائم سن کر کھڑے ہونے کى کیا تکلیف ہونے کى کیا علّت ہے ؟فرمایا :

صاحب الامر مدت در از تک غیبت میں رہیں گے اوران کے دوستدار محبت کى شدّت کى بناپر آپ کو قائم کے لفت سے یاد کرتے ہیں جو کہ آپ (ع) کى حکوت و غریب کو بتا تا ہے _

چونکہ اس وقت امام زمانہ ان کى طرف متوجہ ہوتے ہیں لہذا احترام کے لئے کھڑا ہوناچا ہئے اور خدا سے آپ کے لئے تعجیل فرج کى دعا کرنا چاہئے _ (2)

شیعوں کے اس عمل میں مذہبى اور اظہار ادب کا ایک پہلو موجود ہے اگر چہ اس کا واجب ہونا معلوم نہیں ہے _


1_ الزام الناصب ص 81
2_ الزام الناصب ص 81