پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

كفار كى سرنوشت

کفار کى سرنوشت

ڈاکٹر : امام زمانہ کى حکومت کے دوران کفار و مشرکین کى سرنوشت کیا ہوگى ؟

ہوشیار : آیات و روایات سے استفادہ ہوتا ہے کہ حضرت مہدى کے زمانہ حکومت میں غیر کتابى کفار اور ملحدین سے زمین کى طاقت و قدرت چھین لى جائے گى اور اس پر مسلمانوں کا تسلط ہوگا مثال کے طور پر چند آیات پیش کرتا ہوں _

خداوند عالم کا ارشاد ہے :

'' ہم نے توریت کے بعد زبور میں لکھ دیا ہے کہ ہمارے صالح بندے زمین کے وارث ہوں گے ''( 1)

دوسرى جگہ ارشاد ہے :

'' خدا وہ ہے جس نے دین حق کے ساتھ اپنے رسول (ص) کو مبعوث کیا تا کہ وہ تمام ادیان پر غالب ہوجائے _ اگرچہ مشرکوں کو یہ ناگوار ہى کیوں نہ ہو _ (2)

نیز ارشاد ہے :

خدانے ایمان لانے والوں اور عمل صالح انجام دینے والوں سے وعدہ کیا ہے کہ انھیں زمین پر خلیفہ بنائے گا جیسا کہ ان سے پہلے والوں کو خلیفہ بنایا تھا اورانھیں یہ بشارت دى ہے کہ جو دین ان کیلئے پسند کیا ہے وہ اسے غلبہ عطا کرے گا اور ان کے خوف کو اطمینان و سکون سے بدل دے گا تا کہ و ہ میرے عبادت کریں اور کسى کو شریک نہ قرار دیں _ (3)

دوسرى جگہ ارشاد ہے :

اور ہمارا ارادہ ہے کہ جن لوگوں کو روئے زمین پرکمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں او رانھیں زمین کا وارث قرا ردیں اور طاقت عطا کریں _ (4)

مذکورہ آیات سے یہ بات واضح ہوتى ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ جس میں شائستہ و صالح مومنون اور مسلمانوں کى حکومت ہوگى اور نور اسلام کے سامنے تمام ادیان ماند پڑجائیں گے اور اسلام ہى کا بول بالا ہوگا _ احادیث سے یہ بات سمجھ میں آتى ہے کہ امام زمانہ کے زمانہ حکومت میں روئے زمین سے کفر و شرک کى طاقت کاخاتمہ ہوجائے گا اور موحد و کلمہ توحید کے پڑھنے والوں کے علاہ کوئی باقى نہ رہے گا _ مثال کے طور پر ملاحظہ فرمائیں پیغمبر(ص) اسلام کا ارشادہے :

اگر دنیا کى عمر کا صرف ایک ہى دن باقى رہے گا تو بھى خدا اس شخص کو مبعوث کرے گا جس کا نام میرا نام ہے ، جس کا اخلاق میرا اخلاق ہے اور جس کى کنیت ابو عبداللہ ہے اور ان کے ذریعہ دین کو عظمت رفتہ عطا کرے گا ، انھیں فتح عطا کرے گا اور روئے زمین پر کلمہ توحید کے پڑھنے والوں کے علاوہ کسى کا وجود نہ ہوگا ، عرض کیا گیا : یہ شخص آپ (ص) کے کس بیٹے کى نسل سے ہوگا؟ پیغمبر اکرم (ص) نے اپنا دست مبارک حسین کے شانہ پر رکھا اور فرمایا : اس سے _ (5)

حضرت ابو جعفر نے فرمایا:

'' قائم اور ان کے اصحاب اس وقت تک جنگ کریں گے کہ جب تک مشرکوں کا خاتمہ نہ ہوگا _ (6)

 

1_ انبیاء / 105
2_ صف / 90
3_ نور / 54
4_ قصص/ 4
5_ اثبات الہداة ج 7 ص 215 و ص 247
6_ بحارالانوار ج 52 ص 345