پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

مردوں كے پسنديدہ مشغلے

مردوں کے پسندیدہ مشغلے

بعض مردوں کے گھر میں کچھ خاص مشغلے اور ہابى ہوتى ہیں _ مثلاً طرح طرح کے ٹکٹ جمع کرنا ، مختلف قسم کى تصویریں جمع کرنا ، آٹوگراف لینا _ مطبوعہ یا قلمى کتابیں جمع کرنا _ کسى کو چڑیاں ، بلبل، طوطے و غیرہ پالنے کا شوق ہوتا _ کسى کو فنکارى اور پینٹنگ و غیرہ سے دلچسپى ہوتى ہے _ کسى کو کتابیں اور رسالے پڑھنے کا شوق ہوتا ہے _ غرضکہ اس قسم کى سرگرمیوں کو بہترین او رمفید تفریحات میں شمارکرنا چاہئے _ نہ صرف یہ کہ ان میں کوئی نقصان نہیں ہے بلکہ اس کے فوائد بھى میں _ اس قسم کے مشاغل کے سبب چونکہ مرد کا زیادہ وقت گھر میں گزرتا ہے اس لئے کے دل میں گھر سے انسیت پیدا ہوتیہے جسمانى تھکن اور ذہنى تفکرات برطرف ہوجاتى ہیں بیکارى اور فرصت غم و غصہ پیدا کرتے ہیں اور کام میں مشغولیت ، ذہنى مریضوں کے علاج کا ایک طریقہ سمجھا گیا ہے جو لوگ ہمیشہ کسى کام میں مشغول رہتے ہیں وہ جسمانى اور نفسیاتى بیماریوں میں بہت کم مبتلا ہوتے ہیں چونکہ انھیں گھر سے دلچسپى ہوتى ہے اور کسى نہ کسى کام مشغول رہتے ہیں اس لئے سڑکوں پر آوارہ گھومنے ، برى حرکتوں میں ملوث ہونے اور فتنہ و فساد کے اڈوں میں قدم رکھتے سے کسى حد تک محفوظ رہتے ہیں _

اس بناء پر خواتین کو چاہئے کہ اس قسم کے مشاغل کو اچھى نظر سے دیکھیں اور مرد کی بے عزتى نہ کریں اور اس کا مذاق نہ اڑائیں _ اس کے کاموں کو احمقانہ اور بے فائدہ نہ سمجھیں بلکہ اس کى ہمت افزائی کریں اور وقت پڑنے پر اس کى مدد کریں _