پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

گھر ميں بھى صاف ستھرى اور سجى بنى رہئے :

گھر میں بھى صاف ستھرى اور سجى بنى رہئے :

اکثر خواتین کى عادت ہوتى ہے کہ جب باہر جاتى ہیں یا کسى جشن میں شرکت کرتى ہیں یا کہیں دعوت میں جاتى ہیں تو آرائشے کرتى ہیں بہترین لباس پہنتى ہیں اور حتى المقدور بہترین شکل میں گھر سے باہر جاتى ہى لیکن جب گھرواپس آتى ہیں گھر میں صاف ستھرى نہیں رہتیں ، بنا ؤ سنگھا رنہیں کرتیں الجھے بالوں اور گھر دارى کے لباس مسں گھومتى رہتى ہیَ داغ لگے میلے کچیلے کیٹر ے پہنے رہتى ہیں _ حالا نکہ چا ہئے اس کے بر عکس عورت کو چا ئہے گھر میں اپنے شوہر کے لئے آرائشے کرے _ اپنے شوہر کے لئے جو کہ اس کا دائمى شریک زندگى ، دوست ، مونس و غمخوار اور اس کے بچوں کا باپ ہے ،سجے بنے ،نازوانداز دکھائے اور اس کے دل کو اپنے بس میں کرلے تا کہ گلى کوچے کے دلبر اس کے دل میں جگہ نہ پا سکیں _ دوسروں کى کیا اہمیت ہے ان کے لئے زیب و زینت کى جائے _ کیا یہ بات قابل تاسف نہیں کہ عورت غیروں کى توجہ کا مرکز بننے کے لئے آرائشے و زیبائشے کرے اور جوانوں اور دوسرى عورتوں کے لئے مشکلات پیدا کردے _

پیغمبر اسلام (ص) فرماتے ہیں : جو عورت خوشبولگا کرباہر جائے جب تگ گھر واپس نہ آجائے خدا کى رحمت سے دور رہتى ہے _ (80)

آنحضرت صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یہ بھى ارشاد گرامى ہے کہ تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کى اطاعت گزار ہو اس کے لئے آرائشے کرے لیکن اپنا بناؤ سنگھار غیروں پر ظاہر نہ کرے اور تم میں سے بدترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کى غیر موجودگى میں زینت کرے _ (81)

خاتون عزیز ایک مرد کے دل کو قابومیں کرنا ، وہ بھى ہمیشہ کے لئے، کوئی آسان کام نہیں ہے _ یہ نہ کہئے کہ وہ مجھے چاہتا ہے لہذا کیا ضرورت ہے کہ اس کے سامنے یجوں بنوں اور ناز و غمزے دکھاؤں جى نہیں اس کے عشق کى ہمیشہ حفاظت کیجئے _

یقین جانئے آپ کا شوہر چاہتا ہے کہ آپ اس کے سامنے ہمیشہ بنى سنورى اور صاف ستھرى رہیں _ خواہ زبان سے نہ کہتا ہو _ اگر آپ اس کى دلى خواہش کو پورا نہ کریں تو ممکن ہے گھر سے باہر صاف ستھرى اور سجى بنى عورتوں پر نظریں ڈالے اور آپ سے اس کا دل بھر جائے اور وہ گمراہ ہوجائے _ جب دوسرى صاف ستھرى سلیقہ مند عورتوں کو دیکھتا ہے تو ان کا مقابلہ آپ کى برى وضع قطع سے کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ یہ فرشتے ہیں جو آسمان سے نازل ہوئے ہیں آپ بھى گھر میں اس کے لئے صاف ستھرى رہئے _ بناؤ سنگھارکیجئے _ اچھے اچھے لباس پہنئے نازو انداز دکھایئےا کہ وہ سمجھے کہ آپ بھى کم نہیں بلکہ ان عورتوں نے زیادہ اچھى اور خوبصورت ہیں _ ایسی صورت میں آپ اس کے پائیدار عشق کى امید کرسکتى ہیں اور ہمیشہ کے لئے اس کے دل پرحکومت کرسکتى ہیں ایک شوہر کے خط پر توجہ فرمایئے لکھتا ہے _

''گھر میں میرى بیوى کى حالت میں اور خدمت گارمیں کوئی فرق نہیں _ خدا کى قسم بعض وقت سوچتا ہوں ان خوبصورت اور نفیس لباسوں میں سے کوئی لباس گھر میں پہن لے جو اس نے دعوتوں اور اپنے کام پر جانے کے لئے تیار کیئے ہیں اور ان پرانے اور ڈھیلے ڈھالے بد وضع کپڑوں سے دستبردار ہوجائے _ کئی بارمیں نے اس سے کہا ، ڈیرکم از کم چھٹى کى دنوں میں توان نفیس لباسوں کو استعمال کرلیا کرو_ ترش روئی سے کہتى ہے: میں تمہارے اور بچوں کے سامنے پابند نہیں ہوں _ لیکن اگر ایک دن بھى اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے سامنے ٹھیک سے تیار ہوکر نہ جاؤں تو شرمندگى اٹھانى پڑتى ہے '' (82)

شاید آپ کہیں کہ گھر اور باورچى خانہ کے کاموں کے ساتھ بن سنور کررہنا ممکن نہیں ہے لیکن اگر آپ اس عمل کى قدر و قیمت سے واقف ہوجائیں تو یقینا آپ اس مشکل کو حل کرسکتى ہیں _ گھر کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ایک لباس مخصوص کر لیجئے اور کام کے وقت اسے استعمال کیجئے جب کام سے فارغ ہوجائیں اور آپ کے شوہر کے آنے کا وقت ہو اس وقت صاف ستھرى ہوکر عمدہ لباس پہنئے بالوں کو سنواریئےور آراستہ ہوکر اپنے شوہر کى آمد کا انتظار کیجئے _

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: عورت پر لازم ہے کہ اپنے جسم میں خوشبو لگائے اپنا بہترین لباس پہنے _ بہترین طریقے سے زیب و زینت کرے _ اور ایسى حالت میں صبح اور رات کو اپنے شوہر سے ملے _ (83)

امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں : عورت کو آرائشے و زیبائشے ترک نہیں کرنا چاہئے خواہ ایک گلوبندى کیوں نہ ہوں ہاتھوں کو بھى سادہ نہیں رکھنا چاہئے چاہے تھوڑى سى مہندى ہى لگالے _ حتى کہ بوڑھى عورتوں کو بھى زینت و آرائشے ترک نہیں کرنا چاہئے _ (84)


80_ بحارالانوار ج 103 ص 247
81_ بحار الانوار ج 103 ص 235
82_ روزنامہ اطلاعات 4 مارچ سنہ 1973
83_ شافى ج2 ص 138
84_ بحارالانوار ج 103 ص 228