پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

بيوى كى ديكھ بھال

بیوى کى دیکھ بھال

اسلامى شریعت میں ، جس طرح شوہر کى دیکھ بھال کو ، ایک عورت کے لئے جہاد سے تعبیر کیا گیا ہے ، اسى طرح بیوى کى دیکھ بھال کو بھى ایک شادى شدہ مرد کا سب سے اہم اور گرانقدر عمل سمجھا گیا ہے اور اس میں خاندان کى سعادتمندى مضمر ہے _ لکن ''زن داری'' یا بیوى کى دیکھ بھال کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ یہ ایک ایسا راز ہے جس سے ہر شخص کو پور ى طرح آگاہ و با خبر ہونا چاہئے تا کہ اپنى بیوى کو اپنى مرضى کے مطابق ایک آئیڈیل خاتون ، بلکہ فرشتہ رحمت کى صورت دے سکے _

جو مرد واقعى ایک شوہر کے فرائض بنھانا چاہتے ہیں ان کو چاہئے کہ اپنى بیوى کے دل کو موہ لیں _ اس کى دلى خواہشات و رجحانات و میلانات سے آگاہى حاصل کریں اور اس کے مطابق زندگى کا پروگرام مرتب کریں _ اپنے اچھے اخلاق و کردار و گفتار اور حسن سلوک کے ذریعہ اس پر ایسا اچھا اثر ڈالیں کہ خود بخود اس کا دل ان کے بس میں آجائے _ اس کے دل میں زندگى اور گھر سے رغبت و انسیت پیدا ہو اور دل و جان سے امور خانہ دارى کو انجام دے _

''زن داری'' یا بیوى کى دیکھ بھال کے الفاظ ، جامع اور مکمل مفہوم کے حامل ہیں کہ جس کى وضاحت کى ضرورت ہے اور آئندہ ابواب میں اس موضوع پر تفصیلى بحث کى جائے گى _