پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

بارہواں سبق قرآن اللہ كا پيغام ہے

بارہواں سبق
قرآن اللہ کا پیغام ہے


قرآن میں خدا کا پیغام اوراس کے قوانین ہیں قرآن کو خدانے پیغمبر اسلام (ص) کے واسطے سے ہمارے لئے اور تمام جہاں کے لوگوں کے لئے نازل کیا ہے مسلمان کو چاہیے کہ وہ قرآن پڑھنا سیکھے اور اس کے معانى کو سمجھے اور دوسروں کو بتلالے اور زندگى کے صحیح راستے کو قرآن سے سیکھے
قرآن مسلمانوں کو زندگى کا بہترین اصول بتلاتا ہے _ خداشناسى اوراس کى عبادت کے راستے بتلاتا ہے
مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ تمام کاموں میں قرآن کى پیروى کریں اور اس آسمانى کتاب سے زندگى کا درس لیں جو قرآن کا پیرو کار ہوگا وہ اس دنیا میں بھى با عزت اور آزاد زندگى بسر کرے گا اور آخرت میں بھى اور بہترین زندگى گذارے گا ہمارے پیغمبر(ص) نے فرمایا ہے : تم میں بہترین انسان وہ ہے جو قرآن کو یاد کرے اور دوسروں کو یادلائے _ نیز فرمایا جو شخص قرآن پر عمل کرے گا بہشت میں جائے گا اور جو قرآن سے روگردانى کرے گا جہنم میں جائے گا

جواب دیجئے


1_ دین اسلام کسے کہتے ہیں اور دین اسلا م ہمیں کیا سکھایا ہے ؟
2_ آخرت میںکون نقصان میں ہوگا؟
3_ کن کاموں کو حلال کہتے ہیں اور کن کاموں کو حرام کہتے ہیں ؟
4_ مسلمان کون ہے اور مسلمان کس چیز کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہے ؟
5_ قرآن کس کا کلام ہے ؟
6_ تم نے قرآن سیکھنے کیلئے کون سا پروگرام بنایا ہے؟
7_ جو شخص قرآن پر عمل کرے وہ کیسے زندگى بسر کرے گا ؟
8_ لوگوں میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟