پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

نواں سبق: پيغمبر كا بچّوں كے ساتھ سلوك

نواں سبق
پیغمبر (ص) کا بچوّں کے ساتھ سلوک
پیغمبر(ص) اسلام بچّوں سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے اور ان کا احترام کرتے تھے یہاں تک کہ آپ ان کو سلام کرتے تھے _ آپ(ص) مسلمانوں سے کہتے تھے کہ بچوں کا احترام کیا کرو اور ان سے محبت کیا کرو اور جو بچوں سے محبت نہ کرے وہ مسلمان نہیں ہے _
ایک مسلمان کہتا ہے کہ میں نے رسول (ص) کے ساتھ نماز پڑھى اور آپ کے ساتھ گھر تک گیا تو میں نے دیکھا کہ بچے گروہ در گروہ آپ کا استقبال کرنے کے لئے دوڑ کر آرہے تھے _ آپ نے انہیں پیار کیا اور اپنا دست مبارک ان کے سر اور چہرے پرپھیرا

سوالات:
1_ پیغمبر اسلام(ص) کے والد کا نام کیا تھا؟
2_ آپ کى والدہ کا کیا نام تھا؟
3_ بچوں کو کیوں سلام کیا کرتے تھے؟
4_ اپنے اصحاب سے بچوں کے متعلق کیا فرماتے تھے؟
5_ بچّے کیوں آپ(ص) کے استقبال کیلئے دوڑ پڑتے تھے؟
6_ کیا تم اپنے دوستوں کو سلام کرتے ہو؟