پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پانچواں سبق: پيغمبر لوگوں كے رہبر ہوتے ہيں

پانچوان سبق
پیغمبر لوگوں کے رہبر ہوتے ہیں


حضرت ابراہیم علیہ السلام اور تمام پیغمبران خدا انسان تھے _ اور اانہیں میں زندگى گذار تے تھے خدا کے حکم اور راہنمائی مطابق لوگوں کى سعادت اور ترقى میں کوشاں رہتے تھے _ پیغمبر ابتدائے آفرینش سے لوگوں کے ساتھ ہوتے تھے اور انہیں زندگى بہترین را ستے بتا تے تھے _ خدا شناسى آخرت اور اچھے کاموں کے بارے میں لوگوں سے گفتگو کرتے تھے _ بے دینى اور ظلم کے ساتھ مقابلہ کیا کرتے تھے اور مظلوموں کى حمایت کرتے تھے اور کوشش کرتے تھے کہ لوگوں کے درمیان محبت اور مساوات کو بر قرار رکھیں پیغمبروں نے ہزاروں سال کوشش کى کہ عبادت کے طریقے خدا شناسى اور اچھى زندگى بسر کرنا لوگوں پر واضح کریں _آج پیغمبروں اور ان کے پیرو کاروں کى محنت اور مشقت سے استفادہ کررہے ہیں _ اس لئے ان کے شکر گزار ہیں اور ان پر درود وسلام بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں ;
... ...اللہ کے تمام پیغمبروں پر ہمارا سلام
... ... اللہ کے بڑ ے پیغمبر جناب ابراہیم پر ہمارا سلام
... ... جناب ابراہیم کے پیرو کاروں پر ہمارا سلام