پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

دوسرا سبق: انسانوں كے معلم

دوسرا سبق
انسانوں کے معلّم


پیغمبرانسانوں کے معلّم ہوتے ہیں _ ابتداء آفرینش سے لوگوں کے ساتھ _ اور ہمیشہ ان کى تعلیم و تربیت میں کوشاں رہے _ وہ بنى نوع انسان کو معاشرتى زندگى اور زندگى کے اچھے اصولوں کى تعلیم دیتے رہے _ مہربان خدا اور اس کى نعمتوں کو لوگوں کو بتلاتے تھے اور آخرت اور اس جہاں کى عمدہ نعمتوں کا تذکرہ لوگوں سے کرتے رہے _ پیغمبر ایک ہمدرد اور مخلص استاد کے مانند ہوتے تھے جو انسانوں کى تربیت کرتے تھے_ اللہ کى پرستش کا راستہ انہیں بتلاتے تھے پیغمبر نیکى اور اچھائی کا منبع تھے وہ نیک اور برے اخلاق کى وضاحت کرتے تھے_ مدد اور مہربانى خیرخواہى اور انسان دوستى کى ان میں ترویج کرتے تھے تمام انسانوں میں پہلے دور کے انسان بے لوث اور سادہ لوح تھے پیغمبروں نے ان کى رہنمائی کے لئے بہت کوشش کى اور بہت زحمت اور تکلیفیں برداشت کیں پیغمبروں کى محنت و کوشش اور رہنمائی کے نتیجے میں انسانوں نے بتدریج ترقى کى اور اچھے اخلاق سے واقف ہوئے _

سوچ کر جواب دیجئے


1_ زندگى کے اصول اور بہتر زندگى بسر کرنے کا درس انسانوں کو کس نے دیا ؟
2_ پیغمبر لوگوں کون سے تعلیم دیتے تھے؟
3_ پیغمبروں نے کن لوگوں کے لئے سب سے زیادہ محنت اور کوشش کى ؟
4_ پیغمبروں نے کس قسم کے لوگوں کے درمیان کن چیزوں کا رواج دیا ؟