پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

گيارہواں سبق: دين اسلام

گیارہواں سبق


دین اسلام آسمانى ادیاں میں سب سے بہتر اور آخرى دین ہے
دین اسلام بہترین اور کامل ترین دین ہے _ خدائے مہربان نے حضرت محمد صلى اللہ علیہ و آلہ سلم کے وسیلے سے ہمارے لئے دین اسلام بھیجا تا کہ ہم اللہ کى پرستش کریں اور ہمیں زندگى کے بہترین طریقے بتلائے ہیں _ خداوند عالم فرماتا ہے جو دین اسلام کو قبول نہ کرے بلکہ کسى اور دین کو اپنے لئے انتخاب کرے تو وہ اس سے قبول نہ کیا جائے گا اور آخرت میں بیچارہ اور نقصان میں رہے گا دین اسلام ہمیں بتلاتا ہے کہ:
____ کس طرح خدا کو پہچانیں
____ ماں باپ سے کیسا سلوک کریں
____ کون سے کام انجام دیں کہ دنیا اور آخرت میں سعادت مند ہوجائیں_
دین اسلام ہمیں بتلاتا ہے کہ:
____ کون سے کام حلال ہیں کہ جنکو ہم انجام دے سکتے ہیں

____ اور کون سے حرام ہیں جو ہمیں انجام نہیں دینے چاہئیں

مسلمان کون ہے :
1_ مسلمان وہ ہے جو خدائے وحدہ لا شریک اور آخرت پر ایمان رکھتا ہو
2_ حضرت محمد (ص) کو آخرى پیغمبر مانتا ہو
3_ تمام کاموں میں اللہ اور محمد (ص) کے دستور کو تسلیم کرتا ہو