پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

چھٹا سبق : اولوالعزم پيغمبر

چھٹا سبق
اولوا لعزم پیغمبر


اللہ تعالى نے لوگوں کى راہنمائی کے لئے بہت زیادہ پیغمبر بھیجے ہیں کہ ان میں سب سے بڑ ے پیغمبر پانچ ہیں
____ حضرت نوح علیہ السلام
____ حضرت ابراہیم علیہ السلام
____ حضرت موسى علیہ السلام
____ حضرت عیسى علیہ السلام
____ حضرت محمد صلى اللہ علیہ وآلہ وسلم
جناب موسى علیہ السلام کے ماننے والوں کو یہودى کہا جاتا ہے اور جناب عیسى علیہ السلام کے ماننے والوں کو مسیحى یا عیسائی کہا جاتا ہے اور جناب محمڈ کے ماننے والوں کو مسلمان کہا جاتا ہے
تمام پیغمبر خدا کى طرف سے آئے ہیں اور ہم ان سب کا احترام کرتے ہیں
لیکن تمام پیغمبروں سے بزرگ و برتر آخرى پیغمبر جناب محمد مصطفى (ص) ہیں آپ کے بعد کوئی اور پیغمبر نہیں آئے گا _


سوالات
1_ بڑے پیغمبرکتنے ہیں اور ان کے نام کیا ہیں ؟
2_ یہودى کسے کہا جاتا ہے ؟
3_ مسیحى یا عیسائی کسے کہا جاتا ہے ؟
4_ جناب محمد مصطفى (ص) کے ماننے والوں کو کیا کہا جاتا ہے ؟
5_ سب سے بڑ ے اور بہتر اللہ کے پیغمبروں کون ہیں ؟

ان جملوں کو مکمل کیجئے
1_ تمام پیغمبر ... ... آئے ہیں اور ہم ان ... ... کرتے ہیں
2_ لیکن جناب محمد مصطفى (ص) تمام پیغمبروں سے ... ... و ...ہیں
3_ آپ کے بعد ... نہیں آئے گا