پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

سولہواں سبق دين اسلام

سولہواں سبق


دین اسلام بہترین زندگى کیلئے بہترین دین ہے


ہمارے پیغمبر حضرت محمد مصطفى صلى اللہ علیہ و آلہ _ لوگوں سے فرمایا کرتے تھے کہ میں دنیا اور آخرت کى تمام بھلائی تمہارے لئے لایا ہوں _ خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ دنیا کے تمام لوگوں کو دین اسلام کى طرف بلاؤں _
دین اسلام کیا ہے؟
وہ تمام دستور جو محمد (ص) مصطفى اللہ کے حکم سے لائے ہیں اسے '' دین اسلام'' کہا جاتا ہے _ دین اسلام بہترین اور کامل ترین دین ہے _
مسلمان کون ہے ؟
مسلمان وہ ہے جو تمام کاموں کو پیغمبر اسلام(ص) کے لائے ہوئے الہى حکم کے مطابق بجا لائے ہمارى دینى کتاب کا کیا نام ہے
ہمارى دینى کتاب کا نام قرآن ہے _ قرآن زندگى کا وہ لائحہ عمل ہے جسے اللہ نے ہمارے لئے بھیجا ہے _ ہم مسلمان قرآن کااحترام کرتے ہیں یعنى اس کے دستور پر عمل کرتے ہیں _
قرآن اللہ کى آخرى آسمانى کتاب ہے

سوالات
1_ پیغمبر اسلام (ص) لوگوں سے کیا فرمایا کرتے تھے؟
2_ اللہ نے پیغمبر اسلام (ص) کو کیا حکم دیا تھا؟
3_ کیا دین اسلام دنیا کے بعض لوگوں کے لئے ہے؟
4_ دین اسلام کسے کہا جاتا ہے؟
5_ دین اسلام کس طرح کا دین ہے؟
6_ مسلمان کون ہے؟
7_ ہم مسلمانوں کى کتاب کا کیا نام ہے؟
8_ ہم کس طرح قرآن کا احترام کرتے ہیں؟

یہ جملے مکمل کیجئے


1_ دین اسلام تمام لوگوں ... ... ... ہے
2_ وہ دستور کہ جسے حضرت محمد (ص) لائے ہیں ... ... کہتے ہیں
3_ قرآن ... ... ہے اور زندگى کا ... ... ... ہے
4_ مسلمان وہ ہے جو تمام کام ... ... ... ... سے لے
5_ ہم مسلمان قرآن ... ... ... احترام کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اللہ ... ... ... پر عمل کریں