پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

تيسرا سبق: خدا كے عظيم پيغمبر ابراہيم (ع)

تیسرا سبق
خدا کے عظیم پیغمبر ابراہیم علیہ السلام


کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں لوگوں کا کیا دین تھا اور وہ کس طرح زندگى گزارتے تھے_ انہوں نے گذشتہ پیغمبروں کى تعلیم کو فراموش کردیا تھا وہ نہیں جانتے تھے کہ اس دنیا میں کس طرح زندگى گذار کر آخرت میں سعادت مند ہوسکتے ہیں وہ صحیح قانون اور نظم و ضبط سے ناواقف تھے اور خدا کى پرستش کے طریقے نہیں جانتے تھے _ چونکہ خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے اسلئے اس نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنى پیغمبرى کے لئے منتخب فرمایا تا کہ لوگوں کو نیکى اور اللہ تعالى کى عبادت کى طرف راہنمائی فرمائیں
خدا کو علم تھا کہ لوگ تشخیص نہیں کر سکتے کہ کون سے کام آخرت کے لئے فائدہ مند اور کون سے کام نقصان دہ ہیں _ خدا جانتا تھا کہ لوگوں کے لئے راہنما اور استاد ضرورى ہے اسى لئے جناب ابراہیم علیہ السلام کو چنا اور انہیں عبادت اور خدا پرستى کے طریقہ بتائے _ خدا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بتلاتا تھا کہ کون سے کام لوگوں کى دنیا اور آخرت کے لئے بہتر ہیں اور کون سے کام مضر ہیں _
حضرت ابراہیم علیہ السلام بھى اللہ تعالى کے پیغام اور احکام کو لوگوں تک پہنچاتے اور ان کى رہنمائی فرماتے تھے _
حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا کے پیغمبر اور لوگوں کے استاد اور معلّم تھے _


سوچ کر جواب دیجئے
1_ پیغمبروں کو کون منتخب کرتا ہے ؟
2_ پہلے انسانوں کا کردار کیا تھا؟
3_ کون سے حضرات زندگى کا بہتر راستہ بتاتے ہیں؟
4_ کیا لوگ خود سمجھ سکتے ہیں کہ کون سے کام آخرت کے لئے بہتر اور کون سے مضر ہیں ؟
5_ حضرت ابراہیم (ع) لوگوں کو کیا تعلیم دیتے تھے ؟
6_ حضرت ابراہیم (ع) کا پیغام اور احکام کس کى طرف سے تھے؟