پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پہلا سبق: اللہ نے پيغمبر بھيجے ہيں

پہلا سبق
اللہ نے پیغمبڑ بھیجے ہیں
خدا چونکہ بندوں پر مہربان ہے اور چاہتا ہے کہ اس کے بند ے اس دنیا میں اچھى اور آرام دہ زندگى بسر کریں اور آخرت میں خوش بخت اور سعادتمند ہوں وہ دستور جوان کى دنیا اور آخرت کے لئے فائدہ مند ہیں _ پیغمبروں کے ذریعہ ان تک پہنچا ئے چونکہ پیغمبروں کى شخصیت عظیم ہوتى ہے اسى لئے خدا نے انہیں لوگوں کى رہنمائی کیلئےچنا_ پیغمبر لوگوں کو نیک کام اور خدائے مہربان کى پرستش کى طرف راہنمائی کرتے تھے _ پیغمبر ظالموں کے دشمن تھے اور کوشش کرتے تھے کہ لوگوں کے درمیان مساوات و برابرى قائم کریں _

سوالات
1_ خدانے کیوں لوگوں کے لئے پیغمبر بھیجا ہے ؟
2_ پیغمبر خدا سے کیا چیز لیکرآئے؟
3_ پیغمبر کیا کرتے تھے؟
4_ پیغمبر کس قسم کے لوگ ہوتے تھے؟
5_ اگر ہم پیغمبروں کے دستور کے مطابق عمل کریں تو کیا ہوگا؟