پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

آٹھواں سبق: اللہ كى نعمتيں

آٹھواں سبق


8 اللہ کى نعمتیں

خدا مہربان ہے اس نے ہمیں بہت کى نعمتیں دى ہیں _ ہوا پیدا کى تا کہ سانس لے سکیں _ پانى پیدا کیا تا کہ اسے پیئں اور اپنے آپ کو دھوئیں _ درخت اور جڑى بوٹیاں پیدا کیں _تا کہ میھٹے اور خوش ذائقہ میوے کھائیں اور عمدہ غذائیں بنائیں _ اگر ہوا پانى درخت نہ ہوتے تو ہم کیسے زندہ رہتے _ خدا ہم پر بہت مہربان ہے کہ جس نے ہمیں یہ نعمتیں فائدہ حاصل کرنے کے لئے عنایت کیں _ ہم بھى شفیق اور مہربان خدا سے محبت کرتے ہیں اور اس کا شکر ادا کرتے ہیں _ خدا ہم پر مہربان ہے اور ہمارى اچھائی اور ترقى چاہتا ہے _ ہم بھى اللہ تعالى کے دستور کى پیروى کرتے ہیں تا کہ ہمیشہ کے لئے سعادت مند زندگى بسر کرتے رہیں _

سوالات

1_ کس طرح ہمیں معلوم ہوا ہے کہ خدا ہم پر مہربان ہے ؟
2_ خدا کا شکر کیوں ادا کریں؟
3_ اللہ تعالى کى پانچ نعمتوں کا نام بتایئے
4_ اگر سعادتمند ہونا چاہیں تو کس کے دستور پر عمل کریں؟


مندرجہ ذیل جملوں کو مکمل کیجئے

1_ خدا ... ... ہے اس نے ہمیں بہت ... ... ... دى ہیں
2_ ہوا پیدا کى تا ... ... ... ... پانى پیدا کیا تا
3_ ہم بھى شفیق اور مہربان خدا ... ... ...
4_ خدا ہم پر مہربان اور ہمارى ... ... ... چاہتا ہے
5_ ہم بھى اللہ تعالى کے ... ... ... کرتے ہیں تا کہ ... ... ... زندگى بسر کرتے ہیں