پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پہلا سبق: مچھلى

پہلا سبق

1 مچھلی


کیا آپ کے گھر میں مچھلى ہے ؟
کیا آپ مچھلى کو پسند کرتے ہیں؟
مچھلى کہاں زندگى گزارتى ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ مچھلى کس ذریعہ سے پانى میں تیرتى ہے؟
اگر مچھلى کے پر نہ ہوں تو کیا وہ پانى میں تیر سکے گى ؟
کیا مچھلى نے اپنے لئے پر خود بنا لے ہیں؟
نہیں مچھلى نے اپنے پر خود نہیں بنالے اور نہ ہى کسى انسان نے اس کے پر بنائے ہیں بلکہ خداوند قادر و مہربان جانتا تھا کہ اس خوبصورت حیوان کے لئے پر ضرور ى ہیں اس لئے اسے پر عطا کئے تا کہ وہ پانى میں تیر سکے
گھر میں کسى برتن میں مچھلى ڈالٹے اور اپنے دوست کے ساتھ مل کر دیکھئے اور دیکھئے کہ مچھلى کس طرح سانس لیتى ہے ؟ کس طرح تیرتى ہے ؟ کس طرح پانى میں اوپر نیچے جاتے ہیں؟ کس وقت اپنى دم ہلا تى ہے ؟ اس وقت اپنے دوست سے پوچھئے _ کہ مچھلى کو کس نے پیدا کیا ہے _