پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

نفس پر كنٹرول كرنے اور اسے پاك كرنے كا اہم سبب مراقبت ہوتا ہے

نفس پر کنٹرول کرنے اور اسے پاک کرنے

کا اہم سبب مراقبت ہوتا ہے

اپنے آپ کو بنانے او رسنوار نے اور نفس کو پاک کرنے کا ایک اہم سبب نفس پر مراقبت اور توجہ رکھنا ہوتا ہے_ جو انسان اپنى سعادت کے متعلق سوچنا اور فکر رکھتا ہو وہ برے اخلاق اور نفسانى بیماریوں سے غافل نہیں رہ سکتا بلکہ اسے ہر وقت اپنے نفس پر توجہہ رکھنى چاہئے اور تمام اخلاق اور کردار ملکات اور افکار کو اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہئے اور اس پر پورى نگاہ رکھے_ ہم اس مطلب کو کئی ایک مطالب کے ضمن میں بیان کرتے ہیں_