پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

حصّہ ہفتم حضرت زہراء (ع) كا جناب ابوبكر سے اختلاف اور اس كى تحقيق

واقعہ فدک اور جناب زہراء (ع) کا جناب ابوبکر سے اختلاف و نزاع صدر اسلام سے لے کر آج تک ہمیشہ علماء اور دانشمندوں کے درمیان مورد بحث و تحقیق رہا ہے_ اس موضوع پر بہت زیادہ کتابیں لکھى جاچکى ہیں ان تمام مباحث کا ذکر کرنا جب کہ اس کتاب کى غرض جناب فاطمہ (ع) کى زنگى کے ان واقعات کى تشریح کرنے ہے جو لوگوں کے لئے عملى درس ہوں، بہت زیادہ مناسبت نہیں رکھتا اور اہم پہلے سادہ اور مختصر طور پر اس کى طرف اشارہ بھى کرچکے ہیں لیکن پڑھے لکھے لوگ ایک سطح کى معلومات نہیں رکھتے بلکہ ان میں بعض حضرات محقق ہوا کرتے ہیں کہ جو چاہتے ہیں کہ اس حساس اور مہم موضوع پر جو صدر اسلام سے مورد بحث رہا ہے زیادہ تحقیق اور دقت کى جانى چاہیئے اور اس واقعہ کو علمى لحاظ سے مورد بحث اور تحقیقى لحاظ سے ہونا چاہیئے لہذا اہم اس حصے کو سابقہ بحث کى بہ نسبت تفصیل سے بحث کرنے کے لئے اس موضوع میں وارد ہو رہے ہیں تا کہ اس موضوع پر زیادہ بحث کى جائے_