پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

چھٹا سبق: ہوشيار لڑكا

چھٹا سبق

6ہوشیار لڑک

حسن تیسرى جماعت میں پڑھتا تھا وہ بہت ہوشیار اور چالاک تھا _
وہ اپنا سبق اچھى طرح سمجھنا چاہتا تھا اور ہر چیز میں غور و فکر کرتا تھا _ اگر اسے کوئی چیز سمجھ نہ آتى تو پوچھا کرتا تھا ایک دن استاد کلاس میں کہہ رہا تھا کہ ہمارے بدن کے لئے مختلف اقسام کى غذا کى ضرورت ہوتى ہے _ غذا ہمارى بھوک کو دور کرنے کے علاوہ ہمارے بدن کو بھى فائدہ پہنچاتى ہے _ ہر ایک غذا کى علیحدہ خاصیت ہوتى ہے _ ہم کو دوڑ نے اور کھیلنے کو دنے کے لئے طاقت کى ضرورت ہوتى ہے _ بدن کى طاقت ہمیں گرم رکھنے کے ساتھ ہمیں کام کرنے اور کھیلنے کى طاقت بھى پہنچاتى ہے _ بعض غذائیں ہمیں طاقت ہم پہنچاتى ہیں جیسے آلو _ چاول_ مٹھاس_ روغن_ کھجور _ سیب _ کشمش _ بادام و غیرہ ہر آدمى کو ان چیزوں کى ضرورت ہوتى ہے لیکن جو لوگ زیادہ کام کرتے ہیں انہیں ان کى زیادہ ضرورت ہوتى ہے _ بعض غذائیں بدن کے بڑا ہونے اور طاقت پیدا کرنے کے لئے بہت ضرورى ہیں _ جیسے گوشت _ انڈا _ دودھ و غیرہ ہمارا بدن وٹامن اور معدنى اجزاء کا بھى محتاج ہے _پھل فروٹ اور سبزیوں میں وٹامن ہوتى ہے _ گوشت _ دودھ _ جگر _ انڈے اور دوسرى بعض سبزیوں میں معدنى اجزا ہوتے ہیں _ ہمارے بدن کو سالم رہنے اور غور کرنے کے لئے بہت سى چیزوں کى ضرورت ہے اور جن چیزوں کى بھى اسے ضرورت ہوتى ہے وہ تمام کى تمام مختلف غذاؤں میں پائی جاتى ہیں _ ہمیں مختلف قسم کے میوے اور غذائیں کھانى چاہیئےا کہ پڑھ سکیں اور صحیح و سالم رہ سکیں _ حسن نے استاد سے اجازت لیتے ہوئے کہا: میرا خیال تھا کہ غذا صرف بھوک کو ختم کرتى ہے _ لیکن اب سمجھ میں آیا کہ ہمارے بدن کى طاقت اور سلامتى میں بھى مختلف غذاؤں کى ضرورت ہوتى ہے _ اب میں متوجہ ہوا کہ ہمیں بہت سى چیزوں کى ضرورت ہوتى ہے _ استاد نے کہا کہ یہ ہمارى خوش بختى ہے کہ جن چیزوں کى ہمارے بدن کو ضرورت ہوتى ہے وہ اس دنیا میں موجود ہیں _ مختلف قسم کے میوے _ مختلف قسم کى سبزیاں _ چاول _ گیہوں _ چنے _ دلیں _ بادام یہ تمام چیزیں موجود ہیں _ درخت ہم کو میوے دیتے ہیں _ حیوانات ہمیں دودھ اور گوشت دیتے ہیں _ بچو کون ذات ہے جو ہمارے لئے ان چیزوں کو فراہم کرتى ہے _ اور ہمارى تمام ضروریات سے واقف ہے _ جن چیزوں کى ہمیں ضرورت تھى اسے پہلے پیدا کردیا ہے _ تمام شاگردوں نے بیک آواز کہا _ خدا خداخدا _ استاد کہنے لگا _ ہاں _ وہى خدا دانا اور قادر ہے
 

سوالات

1_ جب ہمیں کوئی چیز سمجھ نہ آئے تو کیا کریں اور کس سے پوچھیں؟
2_ آج تم نے صبح کیا غذا کھائی تھى کیا اس غذا کے فوائد بتلاسکتے ہو؟
3_اگر کچھ دن غذا نہ کھائیں تو کیا حالت ہوجائے گى ... اور کیوں؟
4_ تم اپنے بدن کى ضروریات کو گنوا سکتے ہو؟
5_ اپنے بدن کى ضروریات کو کس طرح پورا کروگے ؟
6_ حیوان اور سبزیاں ہمارے کس کام آتى ہیں؟
7_ کون سى ذات ہمارے ان چیزوں کو فراہم کرتى ہے ؟
8_ اس عالم میں ہمارے ذمّے کون سى خدمت انجام دینى لازم قرار دى گئی ہے؟