پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پانچواں سبق : چرا واہى نے درس ديا

پانچو سبق

5 چروا ہے نے درس دی

اکبر اور حسین چھٹى کے دن على آباد نامى گاؤں میں گئے _ علے آباد بہت خوبصورت اور آباد گاؤں ہے اس میں بڑے بڑے باغ اور سبز کھیت ہیں گائے اور بھیڑوں کے گلے آبادى کے اطراف میں چرر ہے تھے _ بکریوں اوربھیڑوں کے بچے اپنى ماؤں کے ساتھ کھیل کودرہے تھے _ اکبر اور حسین ان کا تماشا دیکھ کر لطف اندوز ہورہے تھے _ اچانک اکبر کى نگاہ ایک خوبصورت بھیڑ پر پڑى جس نے ابھى بچہ جنا تھا اور وہ اسے چاٹ رہى تھى _ اکبر نے چروا ہے سے کہا کہ یہ بھیڑ کیوں اپنے بچے کو چاٹ رہى ہے ؟ چروا ہے نے کہا : اس بھیڑنے ابھى بچہ جنا ہے _ بچے کو دوست رکھتى ہے اور اسے صاف کرنا چاہتى ہے _ بچہ صاف ستھرا ہوگیا اور ماں کے تھنوں کى طرف لپکا _ تھن کو منہ میں لیا اور دودھ پینا شروع کردیا _ اکبر نے حسین سے کہا: اس بچے کو دیکھو ابھى دنیا میں آیا ہے لیکن فوراماں کے تھن معلوم کرلئے ہیں ... اسے کہاں سے معلوم ہوگیا کہ تھنوں میں دودھ ہے اور تھین ماں کے پیٹ کے نیچے ہے ؟ کس نے اسے یہ بتلایا ہے _ اس چوٹے بچے نے اس فہم اور دانائی کو کس سے سیکھا ہے ؟


چرواہا اکبر اور حسین کى یہ گفتگو سن رہا تھا _ اس نے کہا : پیارے بچو اللہ تعالى جو مہربان اور علیم ہے اس نے ایسى سمجھ چھوٹے بچے کو عطا کردى ہے یہ بچہ بھوکا ہے اور علم ہے کہ ماں کے تھنوں میں دودھ ہے اور وہ ماں کے پیٹ کے نیچے ہیں
اور وہ بھى جانتا ہے اسکے علاوہ اور غذا اس کے لئے اچھى نہیں ہے _ یہ تمام چیزیں اللہ تعالى نے اسے سکھائی ہیں اگر بچے کو ان چیزوں کا علم نہ ہو تو ممکن ہے کہ یہ مرجائے حسین نہ کہا: اچھا ہے کہ دودھ اس کے گلے میں نہیں پھنستا ور نا یہ مرجاتا _ چرواہے نے کہا : پیارے بچو اللہ بہت دانا اور بہت مہربان ہے ... اس نے تھنوں میں بڑا سوراخ نہیں رکھاتا کہ اس سے زیادہ دودھ نہ نکل آئے اور بچے کے گلے میں پھنس جائے تھنوں کے سرپر کئی ایک چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں کہ بچے کو چوسنے سے اس سے دودھ باہر آتا ہے _ اس کے علاوہ تھنوں کے سرے کو اس طرح بنا دیا گیا ہے کہ بچہ بہت آسانى سے اس کو منہ میں لے کر دودھ پى لیتا ہے _
 

سوچ کر جواب دیجئے

1_ تم نے جب بچہ پیدا ہوتا دیکھا تو وہ کیا کرتا ہے ؟
2_ اگر بچہ کو علم نہ ہوتا کہ دودھ کے تھن کہاں ہیں تو کیا ہوتا؟
3_ اگر بچہ سنا نہ چانتا تو کیا ہوتا؟
4_ جب بچہ بھوکا ہوتا ہے تو کیا کرتا ہے ؟
5_ کس نے یہ ہوش اور دانانى بھیڑ کے بچے کو عنایت کى ہے ؟
6_ آیا تم نے کبھى بھیڑ کے بچے کو بغل میں لیا ہے کیا تم نے کبھى اسے بوتل سے دودھ پلایا ہے؟
7_ اگر تھنوں کا سوراخ بڑا ہوتا تو کیا ہوتا؟
8_ چروا ہے نے اکبر اور حسین کو کون سا درس دیا ؟