پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

عرض ناشر

عرض ناشر


کتاب تعلیم دین سادہ زبان میں حوزہ علمیہ قم کى ایک بلند پایہ علمى شخصیت حضرت آیة اللہ ابراہیم امینى کى گرامى مایہ تالیفات میں سے ایک سلسلہ ''آموزش دین در زبان سادہ'' کا اردو ترجمہ ہے_
اس کتاب کو خصوصیت کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریر کیا گیا ہے_ لیکن اس کے مطالب اعلى علمى پیمانہ کے حامل ہیں اس بناپر اعلى تعلیم یافتہ اور پختہ عمر کے افراد بھى اسى سے استفادہ کرسکتے ہیں_
بچوں اور جوانوں کى مختلف ذہنى سطحوں کے پیش نظر اس سلسلہ کتب کو چارجلدوں میں تیار کیا گیا ہے_ کتاب خدا اس سلسلہ کتب کى چوتھى جلد کے ایک حصّہ پر مشتمل ہے جسے کتاب کى ضخامت کے پیش نظر علیحدہ شائع کیا جارہا ہے_
اس سلسلہ کتب کى امتیازى خصوصیات درج ذیل ہے_
___ کتاب کے مضامین گوکہ اعلى مطالب پر مشتمل ہیں لیکن انھیں دل نشین پیرائے اور سادہ زبان میں پیش کیا گیا ہے تا کہ یہ بچّوں کے لئے قابل فہم اور دلچسپ ہوں_
___ اصول عقائد کے بیان کے وقت فلسفیانہ موشگافیوں سے پرہیز کرتے ہوئے اتنا سادہ استدلالى طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ نوعمر طلباء اسے آسانى سے سمجھ سکتے ہیں_
___ مطالب و معانى کے بیان کے وقت یہ کوشش کى گئی ہے کہ پڑھنے والوں کى فطرت خداجوئی بیدار کى جائے تا کہ وہ از خود مطالب و مفاہیم سے آگاہ ہوکر انھیں دل کى گہرائیوں سے قبول کریں اور ان کا ایمان استوار پائیدار ہوجائے_
___ ہمارى درخواست پر حضرت حجة الاسلام و المسلمین شیخ الجامعہ الحاج مولانا اختر عباس صاحب قبلہ دام ظلہ نے ان چاروں کتابوں کا ترجمہ کیا_
ان کتابوں کو پہلا ایڈیشن پاکستان میں شائع ہوا تھا اور اب اصل متن مؤلف محترم کى نظر ثانى کے بعد اور اردو ترجمہ حجة الاسلام جناب مولانا نثار احمد ہندى کى نظر ثانى اور بازنویسى کے بعد دوبارہ شائع کیا جارہا ہے اپنى اس ناچیز سعى کو حضرت بقیة اللہ الاعظم امام زمانہ عجل اللہ تعالى فرجہ الشریف کى خدمت میں ہدیہ کرتا ہوں
___ ہمارى دلى آرزو ہے کہ قارئین گرامى کتاب سے متعلق اپنى آراء اور قیمتى مشوروں سے مطلع فرمائیں

والسلام ناشر محمد تقى انصاریان