پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

چوتھا سبق: ردّ عمل

چوتھا سبق
ردّ عمل
مسعود نے پہاڑے کے سامنے چیخ کر کہا اچھا اچھا _ مسعود کى آواز پہاڑ سے ٹکرائی اور لوٹ آئی اور جب وہ آواز لوٹى تو گویا پہاڑ بھى کہہ رہا تھا _ اچھا _ اچھا ہمارے تمام کام اسى طرح واپس لوٹتے ہیں _ اور لا محالہ ہمارى طرف ہى واپس لوٹتے ہیں اگر ہم نے اچھے کام کئے تو ہمارى طرف اچھے کام لوئیں گے اور اگر ہم نے برے کام کئے تو ہمارى طرف برے کام لوٹیں گے _ اس کو اردو کے محاورے میں استعمال کریں تو یوں ہوگا _ جیسا کروگے ویسا پاؤگے
تمام کاموں کے اپنى طرف لوٹ آنے کو ہم آخرت میں دیکھیں گے