پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

پہلا سبق: بطخيں كب واپس لوٹيں گى

پہلا سبق
بطخیں کب واپس لوٹیں گی
داؤد اور سعید اپنے باپ کے ساتھ باغ میں گئے _ سردى کا زمانہ تھا درختوں کے پتے خشک اور بے جان ہو کر زمین پر گرے پڑے تھے _ باپ نے کہا پیارے بیٹو درختوں کو دیکھو یہ سرسبز نہیں ہیں _ ان کے سرسبز پتے تمام خشک ہوچکے ہیں _ اور بے جان ہوکرزمین پر گر پڑے ہیں _ وہ خوبصورت بطخیں بھى یہاں سے چلى گئی ہیں _ داؤد نے پوچھا _ ابا جان کیا بطخیں اب پھر یہاں نہیں آئیں گى ہم بطخوں کو نہیں دیکھ سکیں گے باپ نے جواب دیا کیوں نہیں جب بہار کا موسم آئے گا اور خدا اس باغ کو دوبارہ شاداب کرے گا اوریہ سرسبز ہوجائے گا تو بطخیں بھى دوبارہ لوٹ آئیں گى _ سعید نے پوچھا ابا جان : ہم بھى جب مرجائیں گے تو خدا ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا ؟ باپ نے کہا_ جى ہاں_ ہم بھى مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوں گے اور اپنے کئے کا نتیجہ دیکھیں گے _ نیک لوگ جنت میں اور برے لوگ جہنم میں جائیں گے _

سوالات
1_ داؤد اور سعید باپ کے ساتھ کس موسم باغ میںگئے ؟
2_کیا سردى کے موسم میں باغ سرسبز اور شاداب تھا؟
3_ درختوں کے پتے کس موسم میں بے جان ہوکر گر پڑتے ہیں؟
4_ باپ نے درختوں کے بارے میں داؤد اور سعید سے کیا کہا؟
5_ اس باغ سے بطخیں کیوں چلى گئی تھیں؟
6_ باغ کس موسم میں سرسبز ہوتا ہے ؟
7_ کیا بطخیں دوبارہ واپس لوٹ آئیں گى ؟
8_ کون سى ذات باغ کو دوبارہ سرسبز و شاداب کرتى ہے؟
9_ جب ہم مرجائیں گے تو دوبارہ کون زندہ کرے گا؟
10_ جب خدا ہمیں دوبارہ زندہ کرے گا تو ہم کہاں جائیں گے ؟

ان جملوں کو مکمل کیجئے
1_ سردى کا زمانہ تھا درختوں کے ... ہو کر زمین پر گر پڑے تھے
2_ ان کے سرسبز ... ... گر چکے ہیں
3_ جب بہار کا ... ... ... آئے گا تو وہ اس باغ کو ... ... ... کرے گا
4_ باپ نے کہا جى ہاں ہم بھى ... ... ... ہوں گے اوراپنے کئے کا نتیجہ دیکھیں گے
5_ نیک لوگ ... ...اور برے لوگ ... ... ... جائیں گے