پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

شيعہ ہونا تضعيف كا سبب

شیعہ ہونا تضعیف کا سبب

راوى کے ضعیف ہونے کے اسباب میں سے ایک اس کا شیعہ ہونا بھى شمار کیا گیا ہے مثلاً ابن خلدون نے قطن بن خلیفہ جو کہ مہدى سے متعلق احادیث کا ایک راوى ہے ، کو شیعہ ہونے کے جرم میں غیر معتبر قراردیا ہے اور اس کے بارے میں تحریر کیا ہے :
 

''عجلى کہتا ہے : قطن حدیث کے اعتبار سے بہت اچھا ہے لیکن تھوڑا سا شیعیت کى طرف نائل ہے '' _

احمد بن عبداللہ بن یونس لکھتا ہے :'' میں نے قطن کو دیکھا لیکن اسے کتّے کى طرح چھوڑکر نکل آیا ''_ ابوبکر بن عیاش لکھتا ہے : میں نے قطن کى احادیث کو صرف اس کے مذہب کے فاسد ہونے کى بناپر چھوڑدیا ہے''_

جبکہ احمد ، یحیى بن قطاف ، ابن معین ، نسائی اور دوسرے لوگوں نے اسکى توثیق کى ہے _ (1)

اس کے بعد ابن خلدن ان احادیث کے راوى ہارون کے بارے میں لکھتا ہے : ''ہاروں شیعہ اولاد سے تھا''_ (2) ایک گروہ نے ان احادیث کے راوى یزید بن ابى زیاد کو مجمل انداز میں ضعیف قراردیا ہے اور بعض نے ان کے ضعف کى وضاحت کى ہے چنانچہ محمد بن فضیل ان کے متعلق لکھتا ہے :'' وہ سربرآوردہ شیعوں میں سے ایک تھے اور ابن عدى کہتے ہیں :'' وہ کوفہ کے شیعوں میں سے تھے'' (2)

ابن خلدون عمار ذہبى کے بارے میں لکھتے ہیں کہ :'' اگر چہ احمد ، ابن معین ، ابوحاتم ، نسائی اور بعض دوسرے افراد نے عمار کى توثیق کى ہے لیکن بشر بن مروان نے شیعہ ہونے کى بناپر انھیں قبول نہیں کیا ہے''_ (4)

عبدالرزاق بن ہمام کے بارے میں لکھتے ہیں کہ : '' انہوں نے فضائل اہل بیت میں حدیثیں نقل کى ہیں اور شیعہ مشہور ہیں '' _(5)

 


1_ مقدمہ ابن خلدون ص 313_
2_ مقدمہ ابن خلدون ص 314_
3_ مقدمہ ابن خلدون ص 318_
4_ مقدمہ ابن خلدون ص 319_
5_ مقدمہ ابن خلدون ص 320_