پایگاه اطلاع رسانی آیت الله ابراهیم امینی قدس سره

عرض ناشر

کتاب تعلیم دین سادہ زبان میں حوزہ علمیہ قم کى ایک بلند پایہ علمى شخصیت حضرت آیة اللہ ابراہیم امینى کى گران مایہ تالیفات میں سے ایک سلسلہ ''آموزش دین در زبان سادہ کا اردو ترجمہ ہے _

اس کتاب کو خصوصیت کے ساتھ بچوں اور نوجوانوں کے لئے تحریر کیا گیا ہے _ لیکن اس کے مطالب اعلى علمى پیمانہ کے حامل ہیں اس بناپر اعلى تعلیم یافتہ اور پختہ عمر کے افراد بھى اس سے استفادہ کر سکتے ہیں _

بچوں اور جوانوں کى مختلف ذہنى سطحوں کے پیش نظر اس سلسلہ کتب کو چار جلدوں میں تیار کیا گیا ہے _ کتاب ہذا اس سلسلہ کتب کى چوتھى جلد کے ایک حصّہ پر مشتمل ہے جسے کتاب کى ضخامت کے پیش نظر علیحدہ شائع کیا جارہا ہے _

اس سلسلہ کتب کى امتیازى خصوصیات درج ذیل ہے _

_کتاب کے مضامین گوکہ اعلى مطالب پر مشتمل ہیں لیکن انھیں دل نشین پیرائے اور سادہ زبان میں پیش کیا گیا ہے تا کہ یہ بچّوں کے لئے قابل فہم اور دلچسپ ہوں _

_اصول عقائد کے بیان کے وقت فلسفیانہ موشگافیوں سے پرہیز کرتے ہوئے اتنا سادہ استدلالى طریقہ اختیار کیا گیا ہے کہ نو عمر طلبا اسے آسانى سے سمجھ سکتے ہیں _

_مطالب و معانى کے بیان کے وقت یہ کوشش کى گئی ہے کہ پڑھنے والوں کى فطرت خداجوئی بیدار کى جائے تا کہ وہ از خود مطالب و مفاہیم سے آگاہ ہوکر انھیں دل کى گہرائیوں سے قبول کریں اور ان کا ایمان استوار پائیدار ہوجائے _

_ ہمارى دلى آرزو ہے کہ قارئین گرامى کتاب سے متعلق اپنى آراء اور قیمتى مشوروں سے مطلع فرمائیں _