عرض ناشر

كتاب تعليم دين سادہ زبان ميں حوزہ علميہ قم كى ايك بلند پايہ علمى شخصيت حضرت آية اللہ ابراہيم امينى كى گران مايہ تاليفات ميں سے ايك سلسلہ ''آموزش دين در زبان سادہ كا اردو ترجمہ ہے _

اس كتاب كو خصوصيت كے ساتھ بچوں اور نوجوانوں كے لئے تحرير كيا گيا ہے _ ليكن اس كے مطالب اعلى علمى پيمانہ كے حامل ہيں اس بناپر اعلى تعليم يافتہ اور پختہ عمر كے افراد بھى اس سے استفادہ كر سكتے ہيں _

بچوں اور جوانوں كى مختلف ذہنى سطحوں كے پيش نظر اس سلسلہ كتب كو چار جلدوں ميں تيار كيا گيا ہے _ كتاب ہذا اس سلسلہ كتب كى چوتھى جلد كے ايك حصّہ پر مشتمل ہے جسے كتاب كى ضخامت كے پيش نظر عليحدہ شائع كيا جارہا ہے _

اس سلسلہ كتب كى امتيازى خصوصيات درج ذيل ہے _

_كتاب كے مضامين گوكہ اعلى مطالب پر مشتمل ہيں ليكن انھيں دل نشين پيرائے اور سادہ زبان ميں پيش كيا گيا ہے تا كہ يہ بچّوں كے لئے قابل فہم اور دلچسپ ہوں _

_اصول عقائد كے بيان كے وقت فلسفيانہ موشگافيوں سے پرہيز كرتے ہوئے اتنا سادہ استدلالى طريقہ اختيار كيا گيا ہے كہ نو عمر طلبا اسے آسانى سے سمجھ سكتے ہيں _

_مطالب و معانى كے بيان كے وقت يہ كوشش كى گئي ہے كہ پڑھنے والوں كى فطرت خداجوئي بيدار كى جائے تا كہ وہ از خود مطالب و مفاہيم سے آگاہ ہوكر انھيں دل كى گہرائيوں سے قبول كريں اور ان كا ايمان استوار پائيدار ہوجائے _

_ ہمارى دلى آرزو ہے كہ قارئين گرامى كتاب سے متعلق اپنى آراء اور قيمتى مشوروں سے مطلع فرمائيں _